30 ستمبر 2017 - 12:40
صدر حسن روحانی: حضرت امام حسین (ع) امن و صلح اور شجاعت کا مظہر ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام امن و صلح اور شجاعت کا مظہر ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے ایک ٹوئیٹرپیغام میں کہا ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام امن و صلح اور شجاعت کا مظہر ہیں۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے زہیر بن قین سے کہا کہ " میں کبھی جنگ شروع نہیں کروں گا " ۔ حضرت امام حسین علیہ السلام صرف ایثار و شجاعت کا مظہر ہی نہیں بلکہ وہ امن و صلح کے علمبرادر بھی ہیں۔

.......

/169